وہ موارد جن میں کسی خاص ارادہ اور سفارش کرنے کی کوئی اہمیت نہیں ہے:
1⃣ - جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اپنے بیٹے کو مسجد کیلئے یا مسجد کے علاوہ وقف کرے تو ایسا وقف کرنا باطل ہے.
کیونکہ وقف اموال میں ہوتا ہے ناکہ انسان میں (1)
2⃣ - باپ نے وصیت کی ہے کہ اس کا بیٹا کوئی خاص نوکری کرے یا کسی خاص لڑکی یا عورت کیساتھ شادی کرے. اس طرح کی وصیتیں باطل ہیں۔ کیونکہ وصیت کے ذریعے دوسروں کی زندگی میں دخالت نہیں کر سکتے اور نا کسی پر ذمہ داری معین کر سکتے ہیں.(2)
3⃣ - والدین نے نذر کی ہے کہ انکا بیٹا یا بیٹی کسی خاص مرد یا عورت کیساتھ شادی کریں تو ایسی نذر میں اشکال ہے.
کیونکہ لڑکے اور لڑکی کی شادی میں اجازت شرط ہے. پس بھتر یہ ہے کہ والدین محترم اس طرح کی نذر کرنے سے پرہیز کریں۔ (3)
احکام وصیت
ــــــــــــــــــــــــــــــ
1- هدایة الامة الی احکام الائمه ،ج2، ص197 2- الوسیلة الی نیل الفضیلة، ص373 3- توضیح المسائل محشی، ج2، ص.620.
![والدین کا کسی خاص فرد سے شادی کی وصیت کرنا یا نذر کرنا کہ انکا بیٹا یا بیٹی کسی خاص مرد یا عورت کیساتھ شادی کریں تو کیا ایسا کرنا صحٰیح ہے والدین کا کسی خاص فرد سے شادی کی وصیت کرنا یا نذر کرنا کہ انکا بیٹا یا بیٹی کسی خاص مرد یا عورت کیساتھ شادی کریں تو کیا ایسا کرنا صحٰیح ہے](https://media.hawzahnews.com/d/2023/10/13/4/1968639.jpg?ts=1697167740000)
احکام شرعی:
والدین کا کسی خاص فرد سے شادی کی وصیت کرنا یا نذر کرنا کہ انکا بیٹا یا بیٹی کسی خاص مرد یا عورت کیساتھ شادی کریں تو کیا ایسا کرنا صحٰیح ہے
حوزہ| باپ نے وصیت کی ہے کہ اس کا بیٹا کوئی خاص نوکری کرے یا کسی خاص لڑکی یا عورت کیساتھ شادی کرے. اس طرح کی وصیتیں باطل ہیں۔ کیونکہ وصیت کے ذریعے دوسروں کی زندگی میں دخالت نہیں کر سکتے اور نا کسی پر ذمہ داری معین کر سکتے ہیں۔
-
احکام شرعی:
جس عورت نے میک اب کیا ہوا ہو تو اسکے لیے نماز میں چہرہ چھپانا ضروری ہے؟
حوزہ|نہیں ، اگر نامحرم مرد اس کو نہیں دیکھتا ہے، تو ایسے چہرے کو نماز میں چھپانا ضروری نہیں ہے جس پر میک اب کیا ہوا ہے۔
-
احکام شرعی | بیوی اور بچوں سے جھوٹ بولنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
حوزہ|کسی بھی صورت میں اور کسی سے بھی چاہیے وہ بچہ ہو یا بیوی ہو یا کوئی فرد جھوٹ بولنا حرام ہے اور گناہ ہے۔
-
احکام شرعی:
جگہ ہونے کے باوجود نماز جماعت کی پہلی صف میں کھڑے ہونے سے ہچکچانا
حوزہ| آپ ملاحظہ کرتے ہیں کہ نماز کی پہلی صفوں میں جگہ خالی ہوتی ہے لیکن جگہ ہونے کے باوجود یہ بندہ خدا سب سے پیچھے کھڑے ہوکر انپی نئی صف بناتا ہے، بالکل…
-
احکام شرعی:
کس حد تک اپنی اولاد پر نماز اور حجاب کے لیے جبر کیا جا سکتا ہے؟
حوزہ|اگر بالغ ہوں تو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کیا جا سکتا ہے اور احتیاط واجب کی بناء پر حاکم شرع کی اجازت کے بغیر ان کو مارنا پیٹنا جائز نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
اگر کوئی باپ نماز صبح کے لیے اپنے بالغ بچوں کو نیند سے اس طرح اٹھائے کہ ان کی ناراضگی کا سبب ہو تو کیا وہ گناہ گار ہے؟
حوزہ|اگر تربیت دینی کا یہی تقاضا ہو اور وہ سستی کی وجہ سے نہ اٹھتے ہوں تو ان کو جگانا ضروری ہے۔
-
احکام شرعی | مسلمان کی میت کے پوسٹ مارٹم کا کیا حکم ہے؟
حوزہ/ آیت اللہ خامنہ: جائز نہیں ہے ۔مگر کسی کی نجات اس پر موقوف ہو یا اس کے بغیر اسلامی ملک کی میڈیکل کی ضرورت پوری نہ ہوتی ہو اور بعض ضرورت کے موارد میں۔آیت…
-
احکام شرعی:شوہر کی اجازت کے بغیر حمل نہ ٹھہرانا
کیا عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر ایسی دوائیوں کے ساتھ جو زیادہ نقصان دہ نہیں ہیں تھوڑے عرصے کیلئے حمل نہیں ٹھہرائے تو اس صورت میں کوئی اشکال ہے؟
حوزہ|اس میں اشکال ہے اس بارے میں اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کوئی اقدام نہیں کرے۔
-
احکام شرعی | کیا لڑکیاں ہلکا سا میکپ اور خوبصورتی کے لیے پاوڈر لگا سکتی ہیں تا کہ عورتوں کی محفل میں منفرد اور خوبصورت معلوم ہوں اور ان کے لیے رشتہ مل سکے؟
حوزہ/ اس طرح میکپ کرنا جایز ہے اور اس کا شمار عیب پوشی میں نہیں ہوتا۔
-
احکام شرعی:
کیا خواتین کیلئے ضروری ہے نماز میں مرد حضرات سے پیچھے رہیں ؟
حوزہ|آیات عظام امام، بہجت، صافى و نورى: نہیں، اگر خواتین مرد حضرات سے بھی آگے رہیں تو کوئی اشکال نہیں ہے؛ لیکن بھتر ہے کہ مرد حضرات سے پیچھے رہیں۔۔۔۔
-
احکام شرعی: دکھاوا حرام ہے
دکھاوا اور خودنمائی اس نیت سے کہ دوسروں کو گناہ میں ڈالا جائے، ایسا کرنا حرام ہے
حوزہ|دکھاوا اور خودنمائی اس نیت سے کہ دوسروں کو گناہ میں ڈالا جائے، ایسا کرنا حرام ہے۔
-
احکام شرعی | نکاح کے بعد شادی کے دوران گھر سے باہر جانے کیلئے اپنے شوہر سے اجازت لینا واجب اور ضروری ہے؟
حوزہ/ آیتالله سیستانی: اگر آپکے شہر میں معاشرے اور عُرف میں واجب اور ضروری اجازت لینا سمجھا جاتا ہے تو ضرور اجازت لیکر جائیں۔ وگرنه لازم نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ